منیلا،25فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی انسدادِ منشیات کی پرتشدد مہم کے خلاف آج سینکڑوں افراد ایک مظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے نیشنل پولیس ہیڈکوارٹرز تک گئے جہاں فلپائن کی خاتون سینیٹر لائیلا ڈی لیما کو قید رکھا گیا ہے۔ انہیں چوبیس فروری کو اْن کے دفتر میں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون سیاستدان صدر ڈوٹیرٹے کی سخت ناقد ہیں۔ مظاہرین کے لیڈروں نے ڈوٹیرٹے کو متنبہ کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ملک میں فوج کی مداخلت کو دعوت دے رہے ہیں۔ ڈوٹیرٹے نے گزشتہ برس منصبِ صدارت سنبھالا تھا اور اْن کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران اب تک ساڑھے چھ ہزار مبینہ اسمگلر اور منیشات استعمال کرنے والوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔